لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

Dec 28, 2022 | 16:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : کراچی میں سندھ پولیس نے انتہائی مطلوب دہشت گرد شکیل کمانڈو اور ندیم کمانڈو کوگرفتار کرلیا ہے دونوں دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی جس میں سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں شکیل کمانڈو اور ندیم کمانڈو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجر کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہےندیم کمانڈو کے سر پر 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، پولیس اور دیگر مقابلوں میں ملوث تھے۔  ملزمان سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں