کویت: گرم مرطوب علاقے کی سڑکوں پر برف جم گئی، شہری حیران

Dec 28, 2022 | 16:09 PM

ایک نیوز : کویت دنیا کے گرم ترین شہروں میں مانا جاتا ہے جہاں موسم گرما کے عروج پر درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ کو پار کر جاتا ہے۔

کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کویت کی سڑکوں پر برف جم جائے۔ یہ ایسی بات ہے جس کا کوئی تصور نہیں کرسکتا مگر یہ محض تصور نہیں حقیقت ہے، جی ہاں۔

کویت شہر کے علاوہ قرب ونواح کے تمام علاقوں میں جب رہائشی صبح اٹھے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سڑکوں میں برف جمی ہوئی ہے اور درجہ حرارت منفی ہے۔

سڑکوں پر برف جم جانے کی وجہ سے وزارت داخلہ نے کئی سڑکوں کو بند کردیا اور ٹریفک کے لیے متبادل راستے کھول دیئے۔

کویتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کی مقدار 63 ملی میٹر لگائی گئی ہے‘۔

محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں سردی کی شدید لہر کے باعث اولے اور ژالہ باری ہوئی ہے جس کے باعث سڑکوں پر برف جم گئی ہے‘۔

مزیدخبریں