انصاف کے متلاشی جوڑے کی لاہور ہائیکورٹ میں خودکشی

انصاف کے متلاشی جوڑے کی لاہور ہائیکورٹ میں خودکشی
کیپشن: Justice-seeking couple committed suicide in Lahore High Court(file photo)

ایک نیوز: لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے معاملے پر انصاف کیلئے دربدر جوڑے نے دلبرداشتہ ہوکر لاہور ہائیکورٹ میں خودکشی کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے آئے انصاف کے متلاشی جوڑے نے آج صبح لاہور ہائیکورٹ میں دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

متاثرہ خاتون کا مؤقف تھا کہ پولیس اہلکاروں نے تھانے میں لیجا کر ان کی مبینہ طور پر برہنہ ویڈیوز بنائیں۔ ان کا قصور صرف پسند کی شادی تھی جو ان کے سوتیلے بھائی کو ہضم نہیں ہورہا تھا۔ 

متاثرہ خاتون کے شوہر بلال نے چیف جسٹس کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہ وہ مرنا نہیں چاہتے لیکن ان کی بیوی کی نازیبا ویڈیوز مخالفین وائرل کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میری فیملی صرف جائیداد کو ہتھیانے کے لیے غیر اخلاقی قدم اٹھا رہی ہے۔ ہم دونوں کو  تشدد کرکہ مجھ سے میری حصہ جائیداد کا لکھوانا چاہتے ہیں اور میری عزت تک خراب کر دی ہے۔ دوسری جانب ہسپتال زرائع کے مطابق دونوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔