سرفراز احمد کی اہلیہ یوٹیوبر '' ڈکی بھائی'' پر برس پڑیں

سرفراز احمد کی اہلیہ یوٹیوبر '' ڈکی بھائی'' پر برس پڑیں

ایک نیوز نیوز: پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو طنزیہ ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی اہلیہ نے ڈکی بھائی کی کلاس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر سرفراز احمد نے  بلے باز بین ڈکٹ کی بیٹنگ کی تعریف کی اور  کہا 'ڈکی بھائی آپ نے شاندار کھیل پیش کیا'۔

سرفراز کی ٹویٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے لکھا 'شکریہ میرے مداح، آپ جو کوئی بھی ہیں'۔

سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی  کی اس ٹوئٹ پر صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب سرفراز کی اہلیہ خوش بخت بھی میدان میں آگئیں۔

انہوں نے یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ میں اس قسم کے سستی شہرت والے بلاگرز سے تھک چکی ہوں، ان کی یہ ٹوئٹ بیوقوفانہ حرکت تھی، انہیں شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہے ہیں جو کہ کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں جاری ہے۔