ایک نیوز : بھارت میں طلاق کے بعد بیوی کے گھر والوں نے شوہر کی عدالت کے باہر ہی خوب پٹائی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طلاق اور مارپیٹ کا یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مظفر نگر میں پیش آیا۔ طلاق دینے کی عدالتی کارروائی کے بعد عدالت کے باہر ہی شوہر کے سسرالیوں نے اسے گھیر لیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر کی خواتین نے لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خوب مارپیٹ کی۔ دوسری جانب لڑکے کے لواحقین اسے بچانے کی کوشش میں ناکام نظر آئے۔ کم و بیش 15 منٹ تک جاری مارپیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ مظفر نگر کے گاؤں سجرو میں پیش آیا۔ شوہر اور بیوی طلاق کیلئے ہی عدالت گئے تھے۔ طلاق کے بعد لڑکی کے اہلِ خانہ نے مارپیٹ شروع کردی۔
صبیحہ نامی خاتون کی شادی میرٹھ سے تعلق رکھنے والے راشد سے ہوئی جن کے مابین تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ سمجھانے سے بات نہیں بنی تو طلاق کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے خاتون کو 1 لاکھ 30 ہزار بھارتی روپے دینے کی ہدایت کی تھی۔
Elderly man (boy's father) beaten by the relatives of the girl In the case of love marriage outside the court premises in Muzaffarnagar Uttar Pradesh.@muzafarnagarpol pic.twitter.com/rrVtutlnHA
— The Jamia Times (@thejamiatimes) December 23, 2022