خطرناک مرض میں مبتلا مریم کیسے بہترین مصورہ بنی؟

maryam painter
کیپشن: maryam painter
سورس: google

ایک نیوز :کراچی کی مریم علی شب کوری یعنی  Retinitis pigmentosa (RP) کے مرض میں مبتلا  ہونے کے باوجود بہترین مصورہ بننے میں کامیاب ۔ اپنا لوہا دنیا سے منوا لیا۔

 شب کوری کے  مرض میں آنکھوں کی بینائی سورج کی روشنی میں کام کرتی ہے لیکن رات ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔

اس مرض کے باجود مریم علی نے اپنے مصوری کے شوق کو پروان چڑھایا۔

مریم  کا کہنا ہے کہ  مصوری کا اس حد تک شوق ہے کہ انہوں نے اپنی کمزوری کا مقابلہ کرتے ہوئے دماغ اور ہاتھوں کے ملاپ سے مصوری کی دنیا میں خود کو منوایا۔وہ اپنی اس کامیابی میں اپنے شوہر کو بھی کریڈٹ دیتی ہیں، جنھوں نے ان کو فائن آرٹس میں باقاعدہ کورس کروایا۔

مریم نے بتایا کہ انہوں نے ہر میڈیم میں کام کیا ہے، جس میں پینسل ورک، چارکول، ایکرلک اور ہر طرح کی سکیچنگ اور پینٹگ شامل ہے۔

انہوں نے گھر میں ایک چھوٹا سا سٹوڈیو بنا رکھا ہے اور گھر کی تمام دیواریں ان کے فن پاروں سے سجی ہیں۔

مریم کا گلہ ہے لوگ ان کے کام کو سراہتے ہیں لیکن سرکاری سطح پر کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ۔