ایک نیوز : برفانی طوفان میں پھنسی 22 سالہ امریکی خاتون نے اپنی زندگی کے آخری لمحات کی ویڈیو بنا کر گھر والوں کو بھیجی جس میں اسے برفانی طوفان میں پھنسے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر 22 سالہ امریکی خاتون کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جا رہا ہے جو کہ برف میں پھنسی خاتون نے خود بنایا تھا اور اس کے بعد اسے اپنے گھر والوں کو بھیجا تھا۔
ویڈیو میں اس نے اپنی زندگی کے آخری لمحات کو دکھایا ہے جب اس کی گاڑی نیویارک کے علاقے بفیلو میں برفانی طوفان میں پھنس گئی۔کلپ میں اینڈیل ٹایلو کو دکھایا گیا جب وہ دوپہر کو کار میں کام سے گھر جا رہی تھی۔ اس کی کار برف میں پھنسی ہوئی تھی اور وہ سخت طوفان اور انتہائی سرد موسم کے درمیان تقریباً 18 گھنٹے تک اپنی گاڑی کے اندر پھنسی رہی۔
غیر ملکی خبر رسا ادارے کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون ٹیلر نے دو ویڈیوزبنائیں۔ پہلی شام کو جب برف نے اس کی گاڑی کی ونڈشیلڈ کو ڈھانپ لیا تھا جب کہ آدھی رات کے قریب بھیجی گئی ویڈیو میں اس جگہ پر بھاری برف دکھائی دی جہاں اس کی گاڑی پھنسی تھی۔
Anndel Taylor, 22, died in her car after being trapped by Buffalo blizzard while driving home from work. She was found after 18 hours. She sent her family this final video from inside the car. pic.twitter.com/w8GBwR9UOm
— Mike Sington (@MikeSington) December 27, 2022
ٹایلو کی بہن شونیکا نےایک انٹرویو میں بتایا کہ آنجہانی خاتون نے اسے بتایا تھا کہ وہ بہت خوفزدہ تھیں۔اس نے مزید کہا کہ آدھی رات کے بعد خاندان کا ٹایلو سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ جب کہ وہ چند گھنٹے بعد اپنی کار میں مردہ پائی گئی۔