اقراء عزیز کی شوہر کے ہمراہ نازیبا ویڈیو وائرل

Dec 28, 2022 | 13:34 PM

ایک نیوز: اداکارہ اقرا عزیز نے شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر شوہر یاسر حسین کے ہمراہ سوشل میڈیا پر شرمناک ویڈیو شیئر کردی۔

معروف اداکار وہدایت کار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی کی آج تیسری سالگرہ ہے۔ اس موقع پر دونوں نے سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کیے ہیں۔

یاسر حسین نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اقرا عزیز کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 20 منٹ کے بعد ہماری شادی کو 3 سال ہوجائیں گے، اتنا وقت کیسے گزرگیا پتہ نہیں چلا، 3 سال 3 منٹ کی طرح گزر گئے۔

اقرا عزیز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ان کے بوسے لے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے تین سال ہوگئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک شعر بھی لکھا ’تم سا کوئی پیارا کوئی معصوم نہیں ہے، کیا چیز ہو تم خود تمہیں معلوم نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اُن کی اس ویڈیو کو صارفین سخت ناپسند کررہے ہیں اور اکثریت کی جانب سے ویڈیو پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور جولائی 2021 میں اُن کے گھر میں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام انہوں نے کبیر رکھا۔

مزیدخبریں