پاکپتن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چھیننے والا گینگ گرفتار

31لاکھ مالیت کی 25 موٹر سائیکلیں،موبائل فونز،نقدی اور زیورات برآمد
کیپشن: 31لاکھ مالیت کی 25 موٹر سائیکلیں،موبائل فونز،نقدی اور زیورات برآمد

ایک نیوز : پاکپتن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمختلف اضلاع میں موٹر سائیکلیں چھیننے والے 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان سے31لاکھ مالیت کی 25 موٹر سائیکلیں،موبائل فونز،نقدی اور زیورات برآمد ہو ئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کا تعلق تین بین الضلاعی ڈکیت گینگز سے ہے۔ ملزمان سے جدید اسلحہ برآمد،دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-28/news-1672212444-4265.mp4