شیخوپورہ: پی ٹی آئی ریلی میں کارکن سے اسلحہ برآمد

شیخوپورہ: پی ٹی آئی ریلی میں کارکن سے اسلحہ برآمد
کیپشن: Sheikhupura: Arms recovered from worker in PTI rally

ایک نیوز: شیخوپورہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر اپنے ساتھی کو پولیس کی حراست سے چھڑا لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے زیرانتظام شیخوپورہ میں ریلی نکالی گئی۔ جس میں کارکنان اسلحے کی نمائش کرتے رہے۔ پولیس نے ایسے ہی ایک کارکن کو دھرلیا۔

تاہم پولیس کو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا پڑا اور آخر کار وہ اپنے ساتھی کو پولیس وین سے بازیات کروا کر لے گئے۔ 

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی ریلی جناح پارک کے نزدیک پہنچی تو کارکن سے اسلحہ برآمد ہوا۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس نے کارکن سے کسی بھی قسم کی تفتیش کیے بغیر ہی چھوڑ دیا۔