کراچی : بلال کالونی پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی

کراچی : بلال کالونی پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی

ایک نیوز : کراچی میں بلال کالونی کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں 3ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔    

تفصیلات کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کی دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار جن میں سے ایک ڈاکو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان عوام سے لوٹ مار کر رہے تھےپولیس موقع پر پہنچی تو مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3 ڈکیتوں میں ایک گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکے دو ڈاکو گر کر زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ملزمان کی شناخت ریاض عرف نیاز ولد دلیل،بدرالدین ولد غلام رسول اور حمزہ ولد کاشف کے ناموں سے ہوئی ۔ملزمان کے قبضے سے 3 پسٹل موبائل فون موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ زخمی ڈکیتوں کو طبی امداد کیلئے  اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ہلاک اور زخمی ملزمان کی شناخت اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔