ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ طویل عرصے کی ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک کا بحران معاشی سے کہیں زیادہ سیاسی ہے، عمران خان کو روکنے کیلئے اس طرح کی اسکیمیں بنانا ملکی مفاد کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہے، ہم اس قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت کی مزاحمت کریں گے۔
حکومت کو ہٹا کرطویل عرصے کی ٹیکنو کریٹ حکومت بنانا ایک اورانتہائ احمقانہ سوچ ہے،ملک کا بحران معاشی سے کہیں زیادہ سیاسی ہے صرف عمران خان کو روکنے کیلئے اس طرح کی اسکیمیں بنانا ملک کے مفاد کوپس پشت ڈالنے کے مترادف ہے، واحد حل الیکشن ہے ہم اس قسم کی ٹیکنو کریٹ حکومت کی مزآحمت کرینگے https://t.co/3YuOQBUtju
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 28, 2022