اتحادی حکومت ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہےتو الیکشن کا اعلان کریں:مسرت چیمہ

اتحادی حکومت ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہےتو الیکشن کا اعلان کریں:مسرت چیمہ
کیپشن: اگر یہ ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو فوری الیکشن کا اعلان کریں:مسرت چیمہ

ایک نیوز: ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے  مشہور ٹیکسٹائل کمپنی کے بند ہونے کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے  ہوئے لکھا کہ اگر اتحادی حکومت  ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو  فوری الیکشن کا اعلان کردیں ، ہر دن کا آغاز معاشی میدان میں ایک بری خبر سے ہو رہا ہے ۔

ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ہر دن کا آغاز معاشی میدان میں ایک بری خبر سے ہوتا ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے لاکھوں خاندان وابستہ ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے، ان کا کہنا تھا کہ جن گھروں میں بھوک راج کر رہی ہے وہ ان سازشیوں کو جھولی بھر کے بد دعا دے رہے ہیں، اگر یہ ملک کی کوئی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو فوری الیکشن کااعلان کریں۔