اسلام آباد: 14 سالہ بچے پر تشدد، زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش

Dec 28, 2022 | 11:21 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : اسلام آباد کے علاقہ بھارہ کہو میں 2 ملزمان نے 14 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ کی اور  تشدد  کرکے ویڈیو بناتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کے علاقہ بھارہ کہو میں ملزمان 14 سالہ سانول کو برہنہ کر کے تشدد کرتے رہے اور اسکی ویڈیو بناتے رہے۔بھارہ کہو پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سانول کے کپڑے کباڑ خانے میں گر گئے لینے تو ملزمان نے گھیر لیا اور ملزم ولی خان اور اس کے ساتھی سانول کو گھسیٹ کر اندر لے گئے۔ ملزمان نے زیادتی کی کوشش کی اور اسکی ویڈیو بناتے رہے۔سانول کے شور کرنے پر ملزمان نے اسے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔  وفاقی پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہیں انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں