کرسمس کے موقع پر جارجینا کا رونالڈو کو بیش قیمت تحفہ

کرسمس کے موقع پر جارجینا کا رونالڈو کو بیش قیمت تحفہ

ایک نیوز : کرسٹیانو رونالڈو کو کرسمس کے موقع پر انکی بیوی جارجینا روڈریگوز نےرولز رائس کار  کا  ایک قیمتی تحفہ دے کر حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تحفے کی تصویر شائع کی اور جورجینا کا شکریہ ادا کیا۔ جارجینا نے انسٹا گرام اکاؤنۓ پر  ایک ویڈیو بھی شائع کی جس میں رونالڈو کو خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سانتا کلاز کے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص انکے  بچوں میں تحائف تقسیم کرتا بھی نظر آیا۔
پرتگالی سٹرائیکر اور جارجینا 2016 سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں لیکن انہوں نے الانا مارٹینا  اور بیلا ایسمیرالڈا کی پیدائش کے باوجود اب تک شادی نہیں کی۔ ارجنٹائن کی ماڈل رونالڈو کے پانچ بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔


واضح رہے رونالڈو نے پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 51 میچز کھیلے جس میں 16 گول کیے اور 5 اسسٹ فراہم کیے اور وہ کوئی ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ رونالڈو کی مشکلات 2022 میں شروع اس وقت شروع ہوئی جب ان کی سابق ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ چیمپیئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ وہ گزشتہ سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر رہے ہیں۔