فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی،لاہور کا چوتھا نمبر

Dec 28, 2022 | 11:01 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور شہر میں اسموگ کی چھٹی نہ ہو سکی،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور  چوتھے نمبر پرآگیا،ائیر انڈیکس کوالٹی ریٹ 204 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسموگ اور فضائی آلودگی نے ملک بھر میں پنجے گارڈ لیے،فضائی آلودگی میں گاڑیوں کا دھواں ،دھول مٹی ،اور گندگی کو آگ لگانے سے بھی اضافہ ہونے لگا۔
محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے تک فضائی آلودگی میں کمی نہیں ہوگی ،کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب بھی 99 فیصد تک ہے۔
محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان  ہے۔

مزیدخبریں