ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فلیو کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فلو ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف جاری کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز فیلڈنگ پر نہیں آئے۔ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں سابق کپتان سرفراز احمد قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے میڈیا مینجر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سمیت ٹیم کے چند اور کھلاڑیوں بھی وائرل فلیو کا شکار ہیں۔