نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کی کرسمس، نیاسال مناتے انتہائی بیہودہ تصاویر

نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کی کرسمس، نیاسال مناتے انتہائی بیہودہ تصاویر
کیپشن: Neha Rajput and Shehbaz Taseer Celebrating Christmas, New Year's Most Ridiculous Photos(file photo)

ایک نیوز: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ان کی اہلیہ نیہا راجپوت نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کو اپنے دوستوں کے ساتھ منایا ہے۔ اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیہا راجپوت ایک مایہ ناز فیشن ماڈل ہیں۔ انہوں نے چھٹیوں کے یہ دن اپنے شوہر اور خوبصورت بیٹے کے ساتھ گزارے ہیں۔ 

ڈرامہ مورے سیاں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نیہا راجپوت کو اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شہباز تاثیر سیاہ لباس میں ملبوس تقریب میں شریک ہوئے اور اس سب میں خوبصورتی ان کا بیٹا تھا جسے انہوں نے روایتی سانتا کلاز کے سرخ لباس میں ڈھالا ہوا تھا۔ 

یہاں پر کرسمس پارٹی اور نئے سال کی تقریبات کی جوڑے کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر پیش خدمت ہیں۔