میسی کا دھونی کی بیٹی کو شاندارتحفہ

Dec 28, 2022 | 09:56 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 میں فرانس کو شکست دے کر ورلڈکپ جیتنے کا خواب پورا کیا ساتھ ہی اپنے مداحوں کے خواب بھی پورے کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میسی اپنے مداحوں کی خواہشات کا بھی خیال رکھتے ہیں اور انہیں پورا بھی کردیتے ہیں۔ لیونل  میسی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی بیٹی زیوا کے لیے بھی اپنی ارجنٹائن ٹیم کی جرسی تحفہ بھیجی ہے۔ جس کی تصاویر دھونی کی بیٹی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔ جس میں زیوا کو میسی کی جانب سےبھیجی گئی ان کے سائن والی جرسی پہنے دیکھا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایس دھونی سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں۔ جس وجہ سے ان کی جانب سے میسی کی طرف سے زیوا کے لیے بھیجی گئی جرسی کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔  

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر پراگیان اوجھا نے بتایا تھا کہ میسی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو اپنی ارجنٹائن کی جرسی سائن کرکے بھجوائی تھی۔

مزیدخبریں