تصاویر: کیا آپ جانتے ہیں کہ شوبزستاروں نے کرسمس کہاں منائی؟

تصاویر: کیا آپ جانتے ہیں کہ شوبزستاروں نے کرسمس کہاں منائی؟
کیپشن: PHOTOS: Do you know where showbiz stars celebrated Christmas?(file photo)

ایک نیوز: 25 دسمبر کو تمام مسیحی برادری کرسمس کا تہوار انتہائی جوش وجذبے سے دنیا بھر میں مناتی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام بھی ان خوشیوں میں شامل ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیا آپ جانتے ہیں کہ مایہ ناز شوبز ستاروں نے کرسمس کیسے منائی؟ اگر نہیں تو اب جان لیں۔ یہاں کچھ تصاویر شیئرکی جارہی ہیں۔ جس میں شوبز ستاروں کو کرسمس سرگرمیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اریبہ حبیب:

اداکارہ اریبہ حبیب نے سوشل میڈیا پر کرسمس ٹری کی تصویر شیئر کی۔ جس میں وہ خود بھی سرخ لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔ انہوں نے اس کے علاوہ سب کو Happy holidays لکھ کر مبارک باد پیش کی۔ 

ریما خان:

ماضی کی مایہ ناز ہیروئن اور ماڈل ریما خان کو کون نہیں جانتا۔ انہوں نے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کرکے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ 

ازیکہ ڈینیئل:

نوجوان اور خوبرو ماڈل و اداکارہ ازیلہ ڈینئل کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے روایتی کرسمس لباس میں کرسمس ٹری کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی اور سب کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ 

نادیہ حسین:

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بہترین ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے بچوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ 

ربیکہ خان:

ٹک ٹاک سٹار ربیکہ خان نوجوانوں کے دلوں میں بستی ہیں۔ انہوںن ے بھی کرسمس ٹری کے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ایک درخت کی طرح بن جائیں۔ اپنی جڑیں مضبوط رکھیں اور ترقی کرتے جائیں۔ 

ماورہ حقانی:

شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ اور ہیروئن ماورہ حقانی نے کرسمس اپنے گھر پر منائی۔ جہاں سے انہوں نے سفید اور سرخ لباس میں اپنی تصاویر شیئر کیں اور فینز کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی۔ 

سونیتا مارشل:

ٹی وی ڈراموں کا ایک بڑا نام سونیتا مارشل ہے۔ جنہوں نے کمال اداکاری سے انڈسٹری میں اپنا الگ مقام بنایا ہے۔ انہوں نے بھی کرسمس کی خوشیاں مناتے تصاویر شیئر کیں۔ جس میں وہ اپنے خاوند کے بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔