پنجاب بھر میں دھند کا راج ،اہم شاہراہیں بند،ٹرینیں اور پروازیں بھی متاثر

Dec 28, 2022 | 09:20 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز :پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث اہم شاہراہیں بند ہیں جبکہ ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

موٹروے ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ صاحب ،موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور سیالکوٹ مو ٹروے لاہور سے سمبڑیال تک بند کر دی گئی ہے، جی ٹی روڈز پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں،مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

اس کے علاوہ دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والی چار پروازوں کو اسلام آباد اتار دیا گیا۔

مزیدخبریں