ایک نیوز نیوز:پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ٹیچر کراچی بورڈ کا گیارہویں جماعت کا پرچہ چیک کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فزکس کے طالبعلم نے پیپر میں بچے نے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے گانے اور فالتو باتیں لکھیں۔ ٹیچر نے بتایا کہ بچے سمجھتے ہیں کہ استاد پیپر صحیح سے چیک نہیں کرے گا اور ایسے ہی نمبر دے گا۔
ٹیچر نے جب پیپر دکھایا تو بچے نے اس میں علی ظفر کے مشہور زمانہ گانے'جھوم'کے اشعار لکھے تھے جبکہ ساتھ ہی سوال کا جواب دینے کے بجائے طالبعلم نے استاد سے مشکل پیپر بنانے اور خود کا فزکس میں دل نہ لگنے کا رونہ بھی رویا۔
یہ وائرل وڈیو وٹسُ ایپ میں موسول ہوئی۔ میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں physics نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو physics تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے۔ لیکن پھر پڑھائ کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔ ???? pic.twitter.com/vjl4Mbo5Pw
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 27, 2022
علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ ایک پیغام بھی لکھا کہ 'یہ وائرل ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ہوئی، میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے، لیکن پھر پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں'۔