ایک نیوز :بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی 57ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کا جمع غفیر ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر جمع ہوگیا جسے کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو مداحوں پر لاٹھی چارج کرنا پڑگیا ۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں ،ان کی سالگرہ کے موقع پرہزاروں مداح ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے ۔سلمان خان تھوڑے وقت کیلئے اپنے گھر کی بالکونی پرنمودار ہوئے ، انہوں نے ہاتھ ہلا کر پرستاروں کا شکریہ ادا کیا، وہ کافی دیر پرستاروں کو ہاتھ ہلاک کر جواب دیتے رہے۔
Thank u all …. pic.twitter.com/uDRZxMfFRd
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) December 27, 2022
وائرل ہونے والی ویڈیوز اور ان کے پرستاروں کے ٹوئٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد اس وقت بےقابو ہوگئی جب سلمان خان کو ان کے گھر کی بالکونی میں دیکھنے کے منتظر پرستاروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔
View this post on Instagram
بہت سے پرستاروں نے پولیس کی جانب سے روکنے اور لاٹھی چارج کرنے کے باوجود ان کے گھر کی جانب لگی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سلمان کی بہن ارپیتا خان نے گزشتہ رات سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کی تھی جس میں شاہ رخ خان، تبو، کارتک آریان، پوجا ہیگڑے، جینیلیا ڈی سوزا، رتیش دیش مکھ اور سوناکشی سنہا سمیت کئی ستاروں نے شرکت کی۔