حکومت تاجروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی، رانا احسان افضل 

Aug 28, 2024 | 22:06 PM

 ایک نیوز:  لیگی رہنما رانا احسان افضل کا کہنا ہے حکومت تاجروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام بریکنگ بیریئرز ود مالک میں دوران گفتگو رانا احسان افضل کا کہنا تھا  اگر ہم گھٹنے ٹیک دیں تو اگلے سال سیلری کلاس پر مزید ٹیکس لگانے پڑ جائیں گے، حکومت تاجروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی، تاجروں کے خلاف ٹیکس کے حوالے سے حکومت سٹینڈ لے گی،عوام بھی ساتھ دے، تاجروں کو ہر صورت ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا۔ 

انہوں نے کہا جن تاجروں کی آمدن نہیں ہے تو حکومت ان پرٹیکس لاگو نہیں کرے گی،یہ 100روپے سے لیکر 60ہزارروپے کے فکس ٹیکسز ہیں،ان میں 78 فیصد ریٹیلرز ہیں جو5ہزار کی سلیب میں آتے ہیں،صرف ایک فیصد ریٹیلرز ایسے ہیں جو45 سے60ہزار کی رینج میں آتے ہیں،اگر60ہزار والے ریٹیلرز ثابت کردیں کہ ان کی اتنی انکم نہیں، ان کے بارے میں سوچ سکتے ہیں،مینیوفیکچرر کواڑھائی فیصد کاٹ کر ود ہولڈنگ جمع کروانا ہوگا،ملک کی کشتی میں بہت سارے سوراخ ہیں،اگر کوئی کشتی کے ان سوراخوں کو بڑے کرنے کی کوشش کرے گا یہ نہیں بچے گی۔   

مزیدخبریں