ایک نیوز:صدر مملکت آصف علی زرداری اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا رد عمل سامنے آگیا۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملاقات خالص ذاتی نوعیت کی تھی ، ملاقات میں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی ۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے جے یو آئی کا موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے واضح موقف ہے ،لگتا ہے ان بے بنیاد خبروں کے پیچھے گورنر کے پی ہیں ،گورنر کے پی کے ایسی خبریں چلوا کر اپنے اندر کے خوف کا اظہار کر رہے ہیں۔