ایک نیوز:رہنما پی ٹی آئی اور سابق ایم این اے فہیم خان کو سعودیہ عرب میں خانہ کعبہ پر 9 مئی کے جھوٹے بیانیہ پر حلف لیتے ہوئے ویڈیو بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی فوزیہ صدیقی کا کہناہے پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن اس گرفتاری کی پرزور مذمت کرتی ہے ،سابق ایم این اے فہیم خان نے کل خانہ کعبہ میں 9 مئی کے جھوٹے بیانیہ پر حلف لے کر بات کی ، بانی پی ٹی آئی کے حق میں کوئی بھی بات ہو پاکستان ہو یا باہر گرفتار کرلیا جاتا ہے،کیا اللہ کے گھر پر اپنے دل کی بات کرنا بھی جرم ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ اس معاملہ پر فوری ایکشن لیں فارم 47 کی حکومت کی ایماء پر یہ سب کیا گیا ہے ،پورے پاکستان کے تمام سوشل میڈیا پر قدغن کے بعد اب ملک سے باہر بھی لوگوں کو گرفتار کرارہے ہیں ، فارم 47 کی حکومت ٹویٹر فیس بک نے سب کو بند کیا ہوا ہے اور ان کے خلاف تمام سوشل انجنز پر کاروائیوں کا مطالبہ بھی کرتے ہیں ،اصل معاملہ پاکستان کی جعلی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے ،سعودیہ عرب میں ن لیگ کے تعلقات ہیں ،جس پر پہلے بھی کئی پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا عمران خان کے لیے بات کرنا ن لیگی فارم 47 والوں کے آگے جرم ہے اور یہ جرم اب ہم کرتے رہیں گے، عمران خان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے ، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہر محب الوطن پاکستان اس وقت تکلیف میں ہے ، پاکستان میں بولنے نہیں دیا جاتا دنیا میں بھی بولنے نہیں دیا جائے گا ؟ہم فارم 47 کی جعلی حکومت اور سعودیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ،فارم 47 کی حکومت پاکستان میں بھی اور اللہ کے گھر میں بھی حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن یہ آوازیں بند نہیں ہونگی، 9 مئی کے جھوٹے بیانیہ کو پاکستان کی عوام جان چکی ہے جس کی انہیں بے حد تکلیف ہے کہ لوگ اس پر بات نا کریں۔