ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا، نعیم میر

ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا، نعیم میر
کیپشن: FBR released easy tax return form, Naeem Mir

ویب ڈیسک:چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا ہے، نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پُر کریں اور فائلر بن جائیں۔

نعیم میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فائلر بنتے ہی ٹیکس 0.1 فیصد اور 0.5 فیصد ہوجائے گا جو ایڈجسٹ ایبل ہے، تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہوگا۔

نعیم میر نے بتایا کہ آسان ٹیکس ریٹرن میں ٹریڈر اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر درج کرے گا، اس بینک اکاؤنٹ میں ریفنڈ کی رقم خود کار طریقے سے ریفنڈ ہوجائے گی، آسان ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کی گئی آمدن پر ٹیکس لگایا جائے گا۔

نعیم میر کے مطابق آسان ٹیکس ریٹرن خودکار طریقے سے ٹریڈر کو اس کا واجب الادا ٹیکس بتا دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اب وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، تاجر بھی احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں، یہ ہم سب کا ملک ہے اور ہم نے مل کر ہی اسے چلانا ہے۔