پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا راجن پور کچے میں ڈاکوؤں  کیخلاف آپریشن سے انکار

Aug 28, 2024 | 19:25 PM

ویب ڈیسک:پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے راجن پور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے انکار کردیا ہے۔

فاروق آباد کانسٹیبلری سے روانہ 25 اہلکار راستے میں بس سے اُتر گئے، چار روز قبل روانہ ہونے والےاہلکار ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب اترے۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نقصان کے ذمہ دار ہیں، کچے میں نہیں جائیں گے۔

متعلقہ انچارج نے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کا متبادل عملہ رحیم یار خان پہنچ چکا ہے، کچہ آپریشن کیلئے طلب نفری میں سے کوئی غیر حاضر نہیں۔

مزیدخبریں