کراچی :9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا ملزم گرفتار

Aug 28, 2024 | 18:04 PM

ویب ڈیسک:کراچی میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، 9 سالہ بچی گنگا کی بوری بند لاش 25 اگست کو صدر لکی سٹار سے ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کینٹ سٹیشن بس ٹرمینل کا چوکیدار بچی کے قتل میں ملوث نکلا، ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔

ڈی آئی جی  ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹرمینل کے دیگر دو چوکیداروں سے ملکر بچی کے ساتھ زیادتی کی، پہچانے جانے کے ڈر سے بچی کو قتل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے، گرفتار ملزم کا ڈی این اے بھی لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ للی برج کے قریب کی رہائشی تھی، جس کا تعلق باگڑی قوم سے تھا۔ 

مزیدخبریں