ویب ڈیسک:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی، راسخ الہیٰ اور زارا الہیٰ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ پردرج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، پرویز الہیٰ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یوکے کے لیے جانا چاہتے ہیں۔
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔