جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی

Aug 28, 2024 | 16:32 PM

ایک نیوز: جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔
ذرائع کے مطابق اس دورے میں جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی، تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ملتان میں16.18اور 20ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
 یہ میچز آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہیں، ٹی ٹونٹی ویمنز ورلڈ کپ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے میں انڈیا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ہے۔
  پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف شارجہ میں کھیلے گا۔    

مزیدخبریں