ایک نیوز: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو میں خرابی ہے۔
ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔
سب میرین کیبل اے اے ای1کی مرمت کر دی گئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔
اس سے قبل وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کو نہ ہی بند کیا گیا ہے نہ ہی سلو کیا، انٹرنیٹ پر دباو وی پی این کی وجہ سے آیا ہے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ترجیح آئی ٹی ہے اس لیے بجٹ اتنا زیادہ رکھا گیا ، گوگل اور میٹا سے بچوں کو سر ٹیفیکیٹس دلوائیں گے ،پرامٹ انجینئیرنگ کو لازنی قرار دے دیا ہے ،بچوں کو کوڈنگ سکلز دئیے جا ئیں گے ، اسلام آباد اور کراچی میں آئی ٹی پارکس بنیں گے ۔