ایک نیوز : ملکی معاشی صورتحال کے حوالے ایک اور مثبت خبر سامنے آئی ہے، ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے 3 سے سی اے اے 2 کردی۔
پاکستان کے معاشی حالات سی اے اے 2 ریٹنگ سے حکومتی لیکویڈیتی اور بیرونی پوزيشنز میں بہتری ظاہر کرتی ہے ، پاکستان کے لیے آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
موڈیزکے مطابق ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی، پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ سی اے اے ٹو دی گئی،پاکستانی معیشت کا منظرنامہ مثبت ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لیکوڈٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔
موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے2کردی
Aug 28, 2024 | 16:10 PM