ایک نیوز: کراچی کارساز روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے مثبت ہے، میڈ یکل رپورٹ کے مطابق ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں آئس منشیات کی موجودگی پائی گئی ہے، ملزمہ کے خون کے نمونوں میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئس کےاستعمال سے انسان کا مرکزی اعصابی نظام متاثر ہوجاتا ہے،ملزمہ کے نمونوں میں نفسیاتی عارضے کیلئے استعمال کی گئی ادویات کی موجودگی نہیں پائی گئی، ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلئے سیل کردی گئی ہے۔
رپورٹ سامنے آنے کےبعدمقدمے کی دفعات ممکنہ طور پر تبدیل یا نئی دفعہ شامل کیے جانے کاامکان ہے، مقدمے میں ممکنہ طور پر موٹروہیکل آرڈیننس کے تحت بھی دفعہ شامل کی جاسکتی ہے۔
یاد رہے ایک ہفتہ قبل تیز رفتار گاڑی میں سوار ملزمہ نے موٹرسائیکل سواروں اور دوسری گاڑیوں کو روند ڈالا تھا، حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔