ایک نیوز:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری ہیں،قومی ہاکی ٹیم نے وارم اپ میچ میں مقامی کلب کو تین گول سے شکست دے دی ۔
قومی ہاکی ٹیم نے انر منگولیا کلب کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ،پاکستان کے حنان شاہد، محمد سفیاں، عبدالرحمن اور محمد اعجاز نے ایک ایک گول کیا ۔
انر منگولیا کلب کی ٹیم میں چائنہ کی قومی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی شامل تھے ،قومی ہاکی ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ چار چار گول سے برابر رہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے انکشاف کیا تھا کہ ایشین چیمئینز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین گئی ہے،قومی کھیل ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے۔
صدر پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف خصوصی گرانٹ دیں،ابھی تک ہاکی کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جارہی ہے جس کی قومی کھیل کو ضرورت ہے،امید ہے ایشین چیمئینز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اچھے نتائج دے گی، روائتی حریف بھارت سے مقابلہ ٹف ہوگا،وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہت بہتر ہیں۔