بیل آوٹ پیکیج کی منظوری کا معاملہ،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کاشیڈول جاری

بیل آوٹ پیکیج کی منظوری کا معاملہ،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کاشیڈول جاری
کیپشن: Issue of approval of bailout package, IMF Executive Board schedule released

ایک نیوز: بیل آوٹ پیکیج کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف نے   ایگزیکٹو   بورڈ کاشیڈول جاری کر دیا۔

آئی ایم ایف بورڈ کےاجلاس میں ویتنام، یوگینڈا اور ڈنمارک سمیت 7ملکوں کا ایجنڈا شامل ہے،پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان سے متعلق بورڈ میٹنگ بلائے جانے کا امکان ہے،حکومت 2 ارب ڈالر کی اضافی ایکسٹرنل فنانسنگ کی شرط جلد پوری کرنے کیلئے پر امید ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، چین، یو اے ای سے 12 ارب ڈالر قرض روول اوور کرانے کیلئے بھی رابطوں میں تیزی کی گئی ہے، پاکستان کے ذمہ سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر، چین 4 ارب ڈالر اور عرب امارات کا 3 ارب ڈالر واجب الادا ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،عالمی مالیاتی اداروں، دوطرفہ ممالک اور کمرشل بینکوں سے قرض لینے کی کوششیں بھی جاری ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معائدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔