ویب ڈیسک:بالی وڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہو ئے کہا ہے کہ بیوی سے دوستی اور کسی بھی ذمہ داری کو ایک دوسرے پر لازم نہ قرار دینا ہی بہترین ازدو ا جی زندگی کا راز ہے۔
نصیرالدین شاہ اور رتنا پھاٹک شاہ نے1982میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کو4دہائیوں سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے،کچھ ماہ قبل ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے اہلیہ کے بارے میں کہا کہ میر ی رتنا سے پہلی ملاقات ممبئی میں ایک پلے کے دوران ہوئی اور مجھے رتنا اچھی لگی ۔
نصیر الدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہ ہے کہ ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے کوئی طے کی گئی امید نہیں لگائی، کبھی بھی کوئی بھی ذمہ داری ایک دوسرے پر لاگو نہیں کی،میں نےبتا دیا تھا کہ میں برتن دھوسکتا ہوں، گھر کی صفائی بھی کرلوں گا لیکن کھانا تم پکانا، وقت کیساتھ ساتھ ہم میں دوستی اور مضبوط ہوگئی جو آج بھی قائم ہے۔