ایک نیوز:حکومت آئے روز پاکستان کی غریب عوام پر بجلی کے بم گراتی رہتی ہے، نیپرا بجلی کی قیمت بڑھاتے وقت روپیوں میں اضافہ کرتا ہے جبکہ کم کرتے ہوئے پیسوں میں کمی کی جاتی ہے۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے معمولی ریلیف کا امکان ہے، ایف سی اے کی مد میں بجلی فی یونٹ 31 پیسے سستی کرنے کی درخواست سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا ،درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے مد میں دائر کی گئی ، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
Aug 28, 2024 | 11:31 AM