ایکس کی سروس ایک گھنٹے کی بندش کے بعد بحال 

ایکس کی سروس ایک گھنٹے کی بندش کے بعد بحال 
کیپشن: X service restored after one-hour outage

ویب ڈیسک: امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس ایک گھنٹے کی بندش کے بعد بحال ہو گئی۔
کمپنی ک کاکہنا ہے کہ آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ایکس کی بندش سے امریکا، کینیڈا ، برطانیہ میں ہزاروں صارفین متاثر ہوئے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں سب سے زیادہ 36500 سے زائد ایکس بندش کی شکایات رپورٹ ہوئیں۔
آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق کینیڈا میں 3300 سے زیادہ اور برطانیہ میں 1600 شکایات رپورٹ ہوئیں،عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے آؤٹج کیوجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس کی سروس کو حکومت نے بند کر رکھا ہےاور عوام کی بڑی تعداد وی پی این کے ذریعے ایکس اور دیگر سوشل میڈیا سروسز استعمال کر رہے ہیں۔