ایک نیوز: جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، حافظ نعیم الرحمن کی کال پر چاروں صوبوں سے پر امن ہڑتال کی اطلاعات ہیں۔
جماعت اسلامی کی ہڑتال کو تمام تاجر تنظیموں اور صنعتکاروں کی حمایت حاصل ہے عوام نے حکومت کی طرف سے ہڑتال کو ناکام بنانے کی کوششوں کو مسترد کر دیا، مسائل حل نہ ہوئے تو حافظ نعیم الرحمن تاجر ، صنعتکار تنظیموں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
آج کی ہڑتال کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہے، تاجر ، وکلاء ، نوجوان ، مزدور اور کسان بھی ہڑتال کی حمایت کر رہے ہیں ،دانشور ، ڈاکٹرز، انجینئر ، خواتین اور تمام سیاسی کارکنان سب پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں آج کی ہڑتال 25 کروڑ پاکستانی عوام کا حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف اتحاد ہے، ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں ۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کو آئی پی پی سے ظالمانہ معاہدوں کو ختم کرنا ہو گا، حکومت فوری طور پر جماعت اسلامی کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرئے عوام کو ریلیف دلوائے بغیر جماعت اسلامی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی، حق دو عوام کو تحریک کے آئندہ شیڈول کا جلد اعلان کریں گے ۔
عوام پر امن رہتے ہوئے آج حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرہڑتال کو کامیاب بنائے ،شٹر ڈاؤن ہڑتال آج کراچی ، ملتان ،لاہور،کوئٹہ ،پشاور، راولپنڈی ، اسلام آباد میں جاری ہے،کاروبار مکمل طور پر بند ہے، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، سرگودھا بہاولپور سے بھی مکمل ہڑتال کی اطلاعات ہیں جبکہ ساہیوال ، ہرنائی ،مالاکنڈ ڈویژن ، اندرون سندھ اور ملک کے دیگر بڑے اور چھوٹے شہروں میں بھی ہڑتال ہے۔