ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ نےپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
سپورٹس جرنلسٹس کو ایکرڈیشن جاری نہ کرنے پر پی سی بی سے جواب طلب کیا گیا،سینئر وکیل عبدالواحد قریشی صحافیوں کی جانب سے پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری کرکٹ بورڈ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کیس کی سماعت کی کوریج کرنا صحافیوں کا بنیادی حق ہے، رپورٹنگ کرنا اور تجزیہ کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے،جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔