احتجاج تیسرے روز بھی جاری ،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین ڈی چوک پہنچ گئے

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری 
کیپشن: The protest of utility stores employees continued for the third day

ایک نیوز: حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش پر غورکیا جانے لگا، ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کے سامنے جاری ہے، ملازمین اپنے مطالبات کیلئے ڈی چوک پہنچ گئے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کاحکومت کے غیر منصفانہ اور غیر قانونی فیصلے کے خلاف ہر سطح پر احتجاج ہوگا، آج حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تو ڈی چوک کی طرف جائینگے اور وہاں پر دھرنا دیا جائے گا۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ جب تک واپس نہیں لیا جاتا احتجاج تب تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ   وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا ہے، فیصلے سے یوٹیلیٹی سٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،  یوٹیلیٹی سٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ 

یوٹیلیٹی سٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔