ویب ڈیسک: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اگلے ماہ کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت یکم ستمبرسے 15 ستمبر تک پیٹرول کی قیمت میں2.97روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.31 روپے فی لیٹر کمی کی رعایت فراہم کرے گی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں بھی حکومت معمولی کمی کرنے جارہی ہے، مہینے کا آغازمیں ابھی تین دن باقی ہیں اور اس دوران ان کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ قیمتوں میں معمولی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہناہےکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔