اسرائیلی فورسز کی نصیرات اورخان یونس پربمباری،7شہید

Aug 28, 2024 | 09:23 AM

ایک نیوز:غزہ میں اسرائیلی فورسز کی نصیرات اورخان یونس پربمباری جاری ہے۔
فلسطینی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ بمباری سے اسرائیلی حملوں میں 7فلسطینی شہیدجبکہ متعددزخمی ہو گے ہیں،کئی افرادعمارتوں کے ملبےتلے دبے ہوئے ہیں،چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 40سے زائدفلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں پانی کی شدیدقلت پیدا ہوگئی ہے۔    

خیال رہے کہ اب تک غزہ پر اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں میں 40 ہزارسے زائد فلسطینی شہیدجبکہ لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں