ایک نیوز:شہر لاہور میں بادلوں کے ڈیروں نے موسم مزید خوشگوار کر دیا۔
صبح سویرے ہی سورج بادلوں کی لپیٹ میں آگیا، شہر میں رات سے کہیں ہلکی اور تیز ہونیوالی بارش کے ساتھ ہوا نے حبس کا زور توڑ دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید کا امکان ہے، محکمہ موسمیات آج کم سے کم درجہ حرارت 26 سے زیادہ سے زیادہ 30 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ شام سے وقفےوقفے سے بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے موسم میں کافی تبدیلی کا گئی ہے۔
لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں۔
مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ ہیں، تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات جاری۔