ایک نیوز :عراق میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
عراقی میڈیا کے مطابق جنوبی عراقی شہر ناصریہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں زائرین کی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ حادثے کی شکار ہونے والی بس میں سوار زائرین کربلا کی طرف جا رہے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں شامل 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔