کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان تھیٹرفیسٹیول کاآغاز8ستمبرسےہوگا

Aug 28, 2023 | 20:59 PM

ایک نیوز :کراچی آرٹس کونسل میں 8 ستمبر سے پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ،، فیسٹیول میں ملک بھر کے تھیٹر آرٹسٹ کے علاؤہ کئی ممالک کے آرٹسٹ بھی شرکت کریں گے ۔
کراچی آرٹس کونسل میں 30 روزہ تھیٹر فیسٹیول  8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔فیسٹیول میں ملک بھر کے تھیٹر آرٹسٹ کے علاؤہ مختلف ملکوں کے آرٹسٹ بھی شرکت کر رہے ہیں۔ جب کہ تھیٹر مختلف زبانوں میں پیش کئے  جائیں گے 30 روزہ تھیٹر فیسٹول میں 44 تھیٹر پکے جبکہ مختلف ورکشاپ بھی رکھی گئیں۔

صدر آرٹس کونسل کا کہنا تھا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ 7 ملکوں کے آرٹسٹ اس تھیٹر میں شرکت کر رہے ہیں۔اس فیسٹیول میں ہمارا فوکس اسکول کالیجز اور یونیورسٹی اسٹوڈینٹس ہیں۔

سینئر اداکار  ساجد حسن کا کہنا تھا کہ احمد شاہ کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے آج ہم یہاں پہنچ پائیں ہیں ہماری پہلی ترجیح ادب کو آگے بڑھانا ہے۔

اداکار منور سعید کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان تھیٹر فیسٹول میں وہی پرانا تھیٹر کا مزاج سامنے آئے گا۔

مزیدخبریں