65سال کےافرادکیلئے کتنادرجہ حرارت نیندکیلئے بہترین ہے؟

65سال کےافرادکیلئے کتنادرجہ حرارت نیندکیلئے بہترین ہے؟
کیپشن: What is the best sleeping temperature for a 65 year old?

ایک نیوز:65 سال سے زائدعمر کے افراد میں اچھی رات کی نیند کے لیے کمرے کا مثالی درجہ حرارت 20 تا25 ڈگری ہونا چاہیے۔

امریکی محققین  کی تحقیق کے نتائج ’سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ‘ نامی جریدے میں شائع ہوئے، ماہرین کی ٹیم نے 65 سال سے زائد عمر کے 50 افراد کی 11 ہزار راتوں کی نیند کو مانیٹر کیا۔

تحقیق میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ عمر کے گروپوں کے لیے کمرے کے درجہ حرارت میں شدید فرق ہے، اور یہ بات سامنے آئی کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کمرے کا   درجہ حرارت 20-25 ڈگری درجہ حرارت اچھی نیند کے لیے بہترین ہے۔اس کے علاوہ، ٹیم نے نیند کے معیار میں 5 سے 10 فیصد کمی کا مشاہدہ کیا جب کمرے کا درجہ حرارت 30 ڈگری سے بڑھ گیا۔