ایف آئی اے کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کی کوئی وجہ نہیں ،شاہ محمود

Aug 28, 2023 | 20:10 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کی کوئی وجہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے  عدالت کے باہر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا جسمانی ریمانڈ دینے کی بھی کوئی وجہ نہیں، ناانصافی، قانون کی حق تلفی کی جارہی، ایف آئی اے کوئی ثبوت نہیں دے سکی، میرا حق ختم کیا جارہاہے، میرے خلاف کچھ ثابت نہیں کیاجارہا، میں نے پورا تعاون کیا، سیاسی انتقام لیاجارہااس کے باوجود میں اپنی جگہ پر قائم ہوں۔

مزیدخبریں