حجاب ٹھیک سے نہ کرنے پر استاد نے 14 طالبات کے بال کاٹ دیئے

Aug 28, 2023 | 20:05 PM

ایک نیوز :انڈونیشیا کے ایک اسکول میں ٹیچر نے حجاب درست طریقے سے نہ لینے پر بطور سزا 14 طالبات کے بال کاٹ دیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جاوا کے ایک قصبے کے اسکول میں حجاب سے باہر بال نظر آنے پر استاد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے باہر نکلے ہوئے بال کاٹ دیئے۔

ان طالبات پر الزام تھا کہ انھوں نے اسکول میں درست طریقے سے اسکارف نہیں پہنا تھا۔ اسکارف کے نیچے ایک ٹوپی نما چیز بھی پہنی جاتی ہے جس سے بال پیشانی پر نہیں آتے۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیچر نے طالبات کے بال پیشانی کے اوپر معمولی سے کاٹے یا لمبائی میں کچھ مقدار میں کاٹے جس پر استاد نے والدین سے معافی مانگ لی ہے۔

ہیڈ ماسٹر نے مزید کہا کہ طالبات تناؤ کی شکار اور دل گرفتہ ہے جس پر انھیں ماہرین نفسیات کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔خیال رہے کہ انڈونیشیا کے اسکولوں میں طالبات کے لیے حجاب پہننا لازمی ہے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی طالبات پر لاگو ہوتا ہے۔ہیڈ اسکارف کا مسئلہ 2021 میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب سماترا میں ایک عیسائی طالبہ پر حجاب پہننے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔

مزیدخبریں